LIVE

آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس

GEO URDU
January 11, 2016
 

راولپنڈی.......سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ خاتون پر جرح مکمل کر لی گئی ، آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کیا گیا ہے ۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔

استغاثہ کی گواہ مدینہ منورہ بی بی کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور اس پرجرح بھی مکمل کر لی گئی ۔ عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان ڈاکٹرنجمہ اور رضوان احمد کو طلب کرلیاہے ۔آئندہ سماعت 14 جنوری کو کی جائے گی ۔