LIVE

بھارت، گائے کا گوشت کھانے کے شبہے میں مسلمان جوڑے پر تشدد

ویب ڈیسک
January 15, 2016
 

مدھیا پردیش .... ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے نامعلوم افراد نے گائے کا گوشت کھانے کے شک پر مسلمان جوڑے کو بد ترین تشد د کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رکے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والا جوڑا ٹرین پر سوار تھا کہ اچانک ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے چلتی ٹرین رکواکر دھاوا بول دیا اور مسلمان جوڑے کو نیچے اتار کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اوراسے لولہان کر دیا ۔

جوڑے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاںانہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔