LIVE

شاہ رخ خان پر گھر کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پرجرمانہ

OTHERS
February 12, 2016
 

ممبئی .....بالی ووڈ کے کنگ خان پر گھر کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پرایک لاکھ 93ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میونسپل کمشنر نے شاہ رخ خان پر ان کے گھر '’منت‘ کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پر 6 فروری کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت 15فروری کو اس غیر قانونی جگہ کو منہدم کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں اورایک لاکھ 93ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے اس کیس کو ختم کرنے کے لئے چیک کے ذریعے جرمانہ بھر دیا ہے۔