LIVE

سلمان خان کو شادی کیلئے راضی کرسکتا ہوں،عامر خان

OTHERS
March 15, 2016
 

ممبئی .....بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کی شادی کی فکر تو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام افراد کو ہی رہتی ہے لیکن شاید ایک شخصیت ان کو شادی کیلئے رضامند کرسکتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کاکہنا ہے کہ وہ سلمان خان کو شادی کیلئے راضی کرسکتے ہیں۔

اپنی 51ویں سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو رسمی طور پر شادی کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جس دن انہوں نے پوری کوشش کی تو اس دن یقیناً وہ انہیں راضی کرلیں گے۔