LIVE

موجودہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کرپشن میں اضافہ ہوا، آفتاب شیرپاوٴ

ویب ڈیسک
June 09, 2012
 

پاکستان پیپلزپارٹی شیر پاوٴ کے چیئرمین آفتاب خان شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سالہ دور حکومت میں صرف کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران بجٹ کے اہداف بھی حاصل نہیں کیے جا سکے۔ آفتاب شیرپاوٴ نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ میں حکومت عوام کو جو دیتی ہے اس سے کہیں زیادہ واپس لے لیتی ہے، نئے بجٹ میں بھی عوام اور بالخصوص فاٹا کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں جتنے بھی فوجی آپریشن ہوئے ان کے نتائج نہیں نکل سکے۔ آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ حکومت امریکی مفادات کی بجائے اپنے ملک کے مفادات کا خیال رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے تو یہاں مظاہرین پر حکومت لاٹھی چارج کرواتی ہے،جو قابل مذمت ہے۔