LIVE

چین:پیٹ اور سینے سے جڑی بچیوں کو آپریشن سے الگ کردیا گیا

ویب ڈیسک
June 20, 2016
 

 


چین میں پیٹ اور سینے سے جڑی دو بچیوں کو کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا۔


چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں یہ کامیاب سرجری کی گئی ، یہ پیچیدہ سرجری تین گھنٹے تک جاری رہی،اور ڈاکٹروں کی محنت کے بعد دونوں بچیوں کو الگ کردیا گیا۔


دونوں بچیوں کی حالت اب اپنے خطرے سے باہر ہے ، چین کے شمال مغربی علاقے میں اس قسم کی یہ پہلی سرجری ہے۔