پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ کے ساتھ امن و امان کے لیےبھی کھلا چیلنج ہے۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کا اغوا اور امجد صابری کا قتل گہری سازش کا حصہ ہیں، دونوں واقعات میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں نے منظم انداز میں کارروائیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملوث مجرموں کو نہیں چھوڑے گی،پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں قاتلوں کو قانونی گرفت میں لائیں گی۔