ایک روز آرام کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے معمول کے مطابق ایک بار پھر ٹریننگ کا آغاز کرے گی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد تین دن لگاتار نیٹ پریکٹس کی جس کے بعد تین روزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہوا جو زیادہ تر خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوا ۔ ہفتے کو کھلاڑیوں نے آرام کیا ۔ آج سے ایک بار پھر ٹریننگ کا آغاز ہو گا ۔
کھلاڑی تین گھنٹے کے سیشن میں فزیکل ، فیلڈنگ اور بیٹنگ باولنگ کی ٹریننگ کریں گے ۔
فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن اور باولنگ کوچ مشتاق احمد 28 جون کو ٹیم جوائن کریں گے جبکہ سیکورٹی مینجر میجر اظہر 29 جون کو انگلینڈ پہنچیں گے ۔