LIVE

بینک 2 اور 9 جولائی کو کھلے رہیں گے

GEO URDU
June 27, 2016
 

 


جیو نیوز کی خبر پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لے لیا۔ عوام کی سہولت کے لیے بینک اب 2 اور 9 جولائی یعنی ہفتے کے دن بھی کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم پر 24 گھنٹے رقم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔


عید چھٹیوں میں اے ٹی ایم پر رقم یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کے تحت 2 اور 9 جولائی کو بینکس کھلنے کا حکم جاری کر دیا، اسٹیٹ بینک نے 2 اور 9 جولائی کو ہفتے کے دن تمام بینکس کھلے رکھنے کے ساتھ بینکس عید چھٹیوں میں اے ٹی ایم پر 24 گھنٹے رقم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔


اسٹیٹ بینک نے حکم دیا ہے کہ ہر بینک برانچ پر اے ٹی ایم پر رقم سے متعلق مسائل کے لیے نمائندے کا نمبر عوام کو دیا جائے جبکہ اے ٹی ایم میں رقم کے لیے فیڈنگ برانچز پر کیش فراہمی یقینی بنائی جائے۔