جمہوریہ چیک کے چڑیا گھرمیں سفید ٹائیگر کے دو ننھے بچوں کو نمائش کیلئے پیش کردیاگیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
گزشتہ مہینے میں پیدا ہونے والے ان ننھے مہمانوں کی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہیں اور سب ان کے ناز اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے سفید رنگت کے ان ٹائیگرز کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔