LIVE

روبوٹ گالفر کا پہلا شاٹ ،بال ہول کے اندر

GEO URDU
July 21, 2016
 

 


گالف کھیلنے کا ماہر روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے پہلے ہی شاٹ میں بال ہول کے اندر پہنچا دی ۔


دنیا بھر میں ہر سال منفرد صلاحیتوں کے حامل کئی روبوٹس منظرِ عام پر آتے ہیں تاہم امریکامیں ایک ایسا روبوٹ دیکھا گیا ہے جوانسانوں کی طرح گالف کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


اس دلچسپ روبوٹ نے ایک ٹورنامنٹ کے دوران گالف کے میدان میں شاندار شاٹ لگاکر امریکا کے معروف گالفر ٹائیگر ووڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


ہاتھ گھما کر گالف اسٹک تھامے یہ با صلاحیت روبوٹ ایسے شاٹ لگاتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔