LIVE

نئی ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی۔انفینیٹ وار فیئر‘ کا ٹریلر منظر عام پر

OTHERS
July 23, 2016
 

مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا نیا حصہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی:انفینیٹ وار فیئر‘ کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔


امریکی گیمز ڈویلپرز 'انفینیٹی وارڈ کی پیش کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں، جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے، بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔


ماہر نشانے باز فائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس وَن، پلے اسٹیشن فوراورمائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے جورواں سال 4نومبرکولانچ کر دیا جائے گا۔