LIVE

دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ،شہباز شریف

GEO URDU
July 23, 2016
 

 


وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ دھرنے والے پھر بلوں سے نکل آئے ،آزاد کشمیر الیکشن کےنتائج سےہی انہیں ہوش کے ناخن لے لینے چاہئیں،اب دھرناہواتو پشاور سے کراچی تک قوم ان کےخلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوگی۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کالاشاہ کاکوکےقریب گاڑیوں کے فٹنس سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ایک بارپھردھرنےوالوں پربرس پڑے۔


انہوں نے کہا کہ دھرنے والے آزادکشمیرالیکشن کےنتائج سےہی سبق سیکھ لیں،اب اگردھرنادےکر قومی ترقی کی راہ میں روڑےاٹکائےتو قوم سیسہ پلائی دیوار بن کرسامنے کھڑی ہو گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ سسٹم سے سفر محفوظ بنانےمیں مددملےگی،صوبےکےتمام اضلاع میں جدید آلات پر مشتمل یہ سسٹم لگایا جائے گا۔


انہوں نےآئی جی پولیس کوٹریفک سسٹم ٹھیک کرنےکی ہدایت کی اورکہاکہ جعلی لائسنس بن رہے ہیں،ٹریفک پولیس والے فون سنتے رہتے ہیں، ٹریفک سنبھالنے والا کوئی نہیں ۔