LIVE

امجد صابری قتل کیس، ملزم کا واردات میں ملوث ہونیکا اعتراف

ویب ڈیسک
July 23, 2016
 

 


امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے حراست میں لئے گئے ملزم عمران سے تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے اور اپنے دیگر دو ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ امجد صابری کو قتل کرنے کی ہدایت اس کے ساتھیوں نے اسے فون پر دی تھی۔


پولیس کے مطابق ملزم کے ایم سی کا ملازم ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزم کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔