LIVE

ڈرون حملے میں لشکر اسلام کےامیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاع

ویب ڈیسک
July 24, 2016
 

 


افغان صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملے میں لشکر اسلام کےامیر منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ 22 جولائی کی شب خودی خولہ کے علاقہ میں ہوا تھا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں منگل باغ شدید زخمی ہوگیا تھا،تاہم لشکر اسلام نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔


انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت 2 کروڑ مقرر کی تھی۔