LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب چین کے پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

ویب ڈیسک
July 24, 2016
 

 


پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف چین کے5 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، ممتاز صنعتکار میاں محمد منشا سمیت 60 سے زائد صنعتکار الگ طیارے سےچین پہنچے ہیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 29 جولائی تک چین میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جیان، شین ڈانگ اور دیگر صوبوں کا بھی دورہ کریں گے،شہباز شریف چین میں مختلف منصوبوں کےحوالےسےمعاہدے کریں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہےکہ ان کےدورے کا مقصد مختلف شعبوں میں چین اور پنجاب کے مابین تعاون کو فروغ دینا اورترقیاتی تعاون کے پہیے کو مزید تیز کرناہے۔