LIVE

افغانستان میں ڈرون حملہ، کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ مارا گیا

GEO URDU
July 24, 2016
 

 


افغان صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک لشکر اسلام کا کمانڈرمنگل باغ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے علاقہ خودی خولہ میں 22 جولائی کو ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا امیر منگل باغ زخمی ہوگیا تھا جو اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔


انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم کالعدم لشکر اسلام نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔


منگل باغ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی تھی۔