LIVE

الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کا تقرر، اے این پی کا بھی عدم اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک
July 25, 2016
 

 


عوامی نیشنل پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے تقرر پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، پارٹی ترجمان زاہد خان کہتے ہیں کہ یہ الیکشن کمیشن بھی پہلے کی طرح ناکام ہو گا۔


اے این پی کے ترجمان زاہد خان کے مطابق الیکشن کمیشن کے نئے ارکان پر اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، اسی وجہ سےپارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے نمائندے داؤد خان اچکزئی نے اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔


زاہد خان کا کہنا ہے کہ من پسند فیصلوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہلے کی طرح اب بھی ناکام ثابت ہوگا، پہلے کمزور الیکشن کمیشن کے بارے میں اے این پی کے شدید تحفظات تھے جو آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں بری طرح ناکام رہا۔


ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ صرف آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی شفاف اور قابل قبول انتخابات ممکن ہیں۔