LIVE

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی، سری نگر سے کرفیو اٹھالیا گیا

GEO URDU
July 26, 2016
 


 


مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ، ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ سری نگر میں 17 روز بعد کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔


دو ہفتوں سے زائد دن گزر گئے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ صورتحا ل کو قابو میں نہ لاسکی ،17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا گیاہے اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ۔


آج بھارتی فورسز نے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی ظلم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھادی گئی ہے ۔


دوسری جانب آسیہ اندرابی نے سید علی گیلانی اور میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے۔