LIVE

بریٹ لی’ان انڈین ‘ کی اسکریننگ پر کنگ خان کو مدعو کرنے کے خواہشمند

OTHERS
July 28, 2016
 

سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی کرکٹ کے میدان میں تو اکثر کرکٹرز کو اپنی فاسٹ بالنگ کا نشانہ بنا چکے تاہم اب وہ بولی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم’اَن انڈین‘ کی اسکریننگ کے دوران اداکار شاہ رخ خان کو مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


آسٹریلوی نژاد ہدایتکار انوپم چوپڑا کی اس رومینٹک ڈرامہ فلم میں بریٹ لی مرکزی کردار میں دکھائی دینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ تنشتھا چترجی، گلشن گروور اور سپریا پاٹھک بھی شامل ہیں۔ فلم 5 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔


بریٹ لی اپنی فلم کی اسکریننگ میں شاہ رُخ خان کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو بھی مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں۔