LIVE

چترال:سرحدپارسے افغان دہشت گردوں کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
July 30, 2016
 


 


چترال کی وادی کیلاش میں سرحد پار سے افغان دہشت گردوں نے چرواہوں پر فائرنگ کردی جس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دہشت گرد سیکڑوں بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔


پولیس کے مطابق کیلاش میں پاک افغان سرحدی مقام استوی کے قریب افغان دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے ، فائرنگ سے 2 چرواہے جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت نور احمد اور خوش ولی کے نام سے ہوئی ہے ۔


دہشت گرد 300کے قریب بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔