ملتان میں 15 جولائی کے روز اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش 26 روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔
قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے جیل بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے معاون اور قندیل کے کزن حق نواز کو آج عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے جس کا مزید جسمانی ریمانڈ پولیس لینے کی کوشش کرے گی۔
قندیل بلوچ قتل کیس کی تاحال پولیس کی جانب سے تفتیش کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے اور نہ ہی عدالت میں حتمی چالان پیش کیا گیا ہے ۔
پولیس کی حالیہ تفتیش مرکزی ملزم اور قندیل کا بھائی وسیم اور اس کے معاون حق نواز سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی ہے ۔
مفتی قوی سمیت متعد افراد کو اس مقدمہ میں شامل تفتیش تو کیا گیالیکن نہ تو انہیں کلین چٹ دی گئی اور نہ ہی اس واقعہ میں ان کے کردار کا تعین کیا گیا۔