LIVE

لاہور ماڈل ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن ،40 مشتبہ زیر حراست

ویب ڈیسک
August 12, 2016
 

 


لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سرچ آپریشن کےدوران گھرگھرتلاشی لی گئی، مکینوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے جس میں درست اور تسلی بخش کوائف پیش نہ کر نے والوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔


پولیس کے مطابق زیرِ حراست مشتبہ افرادمیں سےتسلی بخش کوائف پیش نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔