LIVE

بالی ووڈ فلم ’ایم ایس دھونی‘ کا پہلاٹریلر

ویب ڈیسک
August 12, 2016
 

 


بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ، فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


فلم میں مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم ، رام چرن، انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ ایڈوانی شامل ہیں۔


اس بائیوپک فلم کی کہانی مہندرا سنگھ دھونی کے ایک ٹکٹ کلکٹر ہونے سے لے کر بھارت کے سب سے کامیاب کرکٹ کیپٹن بن جانے تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔


فلم رواں سال2ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔