LIVE

ترکی: شادی کی تقریب میں دھماکا ، 8 افراد ہلاک

TICKER
August 21, 2016
 

ترکی کے جنوبی صوبےغازی انتپ میں دھماکاہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8افرادہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

دھماکا شادی کی تقریب میں ہوا ہے۔ترکی کی رکن پارلیمنٹ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں داعش ملوث ہوسکتی ہے۔

ترکی کا صوبہ غازی انتپ شامی سرحد سے 40 میل کے فاصلے پر ہے،جہاں ایک خود کش حملہ آور نے مئی میں 2 پولیس افسروں کو ہلاک کیا تھا۔