برطانیہ میں پولیس نے ایک جیل کے قریب سے ایسے ڈرونز پکڑے ہیں جو موبائل فون اور منشیات لے جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد جیل میں قید ساتھیوں تک منشیات اور موبائل فون پہنچانے کےلیے ڈرونز کا استعمال کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق رواں ماہ لندن کے قریب ایک جیل کے پاس اسی طرح کا ایک ڈرون گرکر تباہ ہوا تھا جبکہ ایک اور ڈرون کو حکام نے دورانِ پرواز پکڑ لیا تھا۔