LIVE

چینل کے دفترپر حملے کےالزام میں 2 خواتین گرفتار

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

 

کراچی کےعلاقے لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نےکارروائی کی ہےجس میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور دونوں خواتین کو چینل کے دفترپر حملے کےالزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے۔