LIVE

لاہور میں قتل ہونےوالے بچے کا قاتل باپ نکلا

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

لاہور میں شالیمار کے علاقے سے بچے کے غائب ہونے کا ڈراپ سین سامنے آگیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 5سالہ محمد احمد کو اس کےباپ نےہی قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد احمد کو نہر میں پھینک کر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا،ملزم اسداللہ نے دوسری بیوی کے کہنے پر بچے کو قتل کیا،ملزم نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکوک جان کر ملزم سےتفتیش کی تو اس نےقتل کا اعتراف کر لیا،ملزم کی نشاندہی پر بچےکی لاش نہر سےنکال لی گئی۔