LIVE

تحصیل جمرودکےعلاقے شاکس سے 3افرادکی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
August 26, 2016
 

خیبر ایجنسی میں 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

خاصہ دار فورس کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاکس میں 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہےجن کو شناخت کے لئے جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاصہ دار فورس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔