LIVE

کراچی میں دوسرے روز بھی بارش،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،چھٹی کے دن ہونے والی برسات میں شہریوں کے مزے آگئے ہیں۔

ملیر،لانڈھی ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر،ڈیفنس،کلفٹن اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ،بارش میں شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل شام تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔