LIVE

واشنگٹن میں ٹرمپ کی ریلی، مخالفین کااحتجاج، پولیس متحرک

ویب ڈیسک
August 31, 2016
 

 

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ان کے مظاہرین کا جمع ہونا عام بات بنتی جا رہی ہے،واشنگٹن میں بھی ایساہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔

واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور پلے کارڈ ز اٹھا کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا،ٹرمپ کے مخالفین اور حمایتیوں کا آمنا سامنا بھی ہوا۔

لیکن کوئی کشیدگی نہیں ہوئی، کسی بھی ہنگامہ آرائی کو روکنے کیلئے پولیس اہلکار بھی سڑک پر ہی موجود تھے، رائے شماری کے مطابق واشنگٹن میں ہلیری مقبولیت میں ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔