LIVE

ماسکو:سالانہ سرکس میں چینی کرتب بازوں کی شاندار پرفارمنس

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول میں چینی کرتب بازوں کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ماسکو میں15ویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول میں شرکت کیلئے 20 ملکوں سے سرکس ٹیمیں پہنچیں ۔ ایکروبیٹس نےغیر معمولی فن کا مظاہرہ کیا۔

4 روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں چینی کرتب بازوں کے گروپ نے ایک پہیے والی سائیکل پر ایسے حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب بازوں نے اپنے منفرد کرتب پیش کئے ، وہیں دلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن کیا۔