LIVE

مقبوضہ کشمیر،شرکائے آزادی مارچ پر بھارتی فوج کا وحشیانہ تشدد

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

 

مقبوضہ کشمیر میں 77ویں روز بھی آزادی کے متوالے سڑکوں پر ہیں، نمازجمعہ کے بعدجگہ جگہ نکلنےوالے آزادی مارچ کے شرکاء کو بھارتی فوج نے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا،نہتے مظاہرین پر چھروں والی بندوق کے استعمال سے مزید 30کشمیری زخمی ہوگئے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کی سخت پابندیوں کے باوجود سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سری نگر سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور نے فون پر بتایا کہ جمعے کی نماز کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر آزادی مارچ نکالنے کی کوششیں کی گئی۔

اس موقع پر پولیس نے نہتے مظاہرین پر پیلیٹ گنوں کا استعمال کیا جس سے 30 شہری زخمی ہو گئے۔