LIVE

شارجہ، پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے 4 کروڑ واپس لوٹا دیئے

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

 


سمندر پار ایک اور پاکستانی نے امانت اور دیانت سے وطن کا نام روشن کردیا۔کوریا کا بزنس مین پاکستانی ڈرائیور نصیب اللہ کی ٹیکسی میں 4کروڑ روپے سے زائد رقم کے مساوی درہم اوراہم دستاویزات بھول گیا تھا۔

نصیب اللہ نے فوری طور پر رقم اور دستاویزات شارجہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی تک پہنچائی ،جس نے رقم اصل مالک کے حوالے کردی۔

یواے ای حکام نے اس ایمان داری پر پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نصیب اللہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔