LIVE

واشنگٹن: شاپنگ مال میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک، ملزم فرار

ویب ڈیسک
September 24, 2016
 

 

 واشنگٹن کے برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور ملزم فرار ہوگیا ہے ،پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

واشنگٹن پولیس کے مطابق برلنگٹن شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم فائرنگ سے ہلاکتوں کی درست تعداد شاپنگ مال میں داخل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی،جس میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

خبیر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد قریبی اسکول کا اسٹیڈیم خالی کرالیا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزم فرار ہوگیا ہے ۔