LIVE

فرانس میں دہشتگردی کی سازش کا الزام، 2 لڑکیاں گرفتار

GEO URDU
September 25, 2016
 

 

فرانس کے شہر نیس سے دہشت گردی کی سازش کے الزام میں دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سترہ اور انیس سال کی لڑکیاں فرانسیسی شہری ہیں ۔

فرانسیسی حکام کے مطابق دونوں لڑکیوں نے تفتیش کے دوران شام میں مقیم فرانسیسی شدت پسند راشد قاسم سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردی کے نئے منصوبے پر بھی کام کر رہی تھیں ، دونوں کی گرفتاری نیس شہر سے عمل میں آئی ہے جہاں تیونسی نژاد محمد الحویج نے چھیاسی افراد کو ٹرک سے روند کر ہلاک کردیا تھا ۔