LIVE

کندھ کوٹ میں ڈکیتی،2 سگے بھائی جاں بحق،3 افراد زخمی

GEO URDU
September 26, 2016
 

 

کندھ کوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گوٹھ راجہ بجارانی میں چار ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کررہے تھے کہ گھرکے افراد نے مزاحمت کی،جس پرڈاکووں نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

ملزمان گھر سے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئے ، پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے ۔