LIVE

ہوسٹن:مشتبہ شخص کی فائرنگ،7 افراد زخمی

ویب ڈیسک
September 26, 2016
 

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے شاپنگ سینٹر میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا، واقعےمیں متاثر ہونے والے افراد کو ملزم کی فائرنگ اور کانچ ٹوٹ کر لگنے سے زخم آئے ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ حملہ آور کی گاڑی میں کسی بھی قسم کے ممکنہ دھماکا خیز مواد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔