LIVE

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت

ویب ڈیسک
September 27, 2016
 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ہونے والا ٹاس پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے جیت ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آج کا میچ ابوطہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل اس سیریز کے پہلے دونوں دبئی میں ہونے والے میچز پاکستان نے جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں آج دو تبدیلی کی گئی ہے، اور ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کپتان سرفراز احمد،شرجیل خان، بابر اعظم ،عماد وسیم ، خالد لطیف،محمد عامر، محمد نواز، رومان رئیس ، شعیب ملک، عمر اکمل اورسہیل تنویر۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جانسن چارلس، آندرے فلیچر، مارلن سموئلز، چیڈوک وولٹن، ڈیوائن براوو، کیرون پولارڈ،نیکولس پوران،کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نارائن، جیروم ٹیلراورکیسرک ویلیمزشامل ہیں۔