LIVE

سارک پلیٹ فارم متاثر کرنے کا بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
September 28, 2016
 

بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس کو سبوتاژ کرنے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس کے پلیٹ فارم کو متاثر کرنے کا بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ ہی سے سارک کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہا ہے،سارک تنظیم کا بنیادی مقصد خطے کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث خطے کے پسے ہوئے عوام مزید پسماندگی کا شکار ہوں گے،بھارت کے منفی رویے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا ہے۔