چین میں 15 گھنٹے کی کھدائی کے بعد ایک لڑکی کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے باحفاظت باہر نکال لیا گیا، والدین نے بیٹی کو محفوظ رکھنے کیلئے خود جان دے دی۔
چین میں چار عمارتوں کے گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کھدائی کے بعد ایک اور لڑکی کو زندہ باہر نکال لیا ہے۔
بیٹی کو محفوظ رکھنے میں لڑکی کے والدین ہلاک ہوگئے جبکہ لڑکی کو معمولی زخم آئے۔ اب تک 28 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔