LIVE

پاکستان اور آذر بائیجان کا عالمی فورم پر مؤقف یکساں ہے،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
October 14, 2016
 

 

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر اور نگورنو کارا باخ پر پاکستان اور آذربائیجان کی ایک دوسرےکی حمایت قریبی تعلقات کی مظہرہے،نگورنوکاراباخ کے مقبوضہ علاقےکی آذر بائیجان کو واپسی چاہتےہیں۔

وزیراعظم نواز شریف اور آذربائیجان کے صدر نے باکو میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملتان سرائے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کا عکاس ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ امن کو خواہش کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے، دونوں ممالک کا اتفاق ہے کہ علاقائی اور عالمی امور بات چیت سے حل ہونےچاہیے ، پاکستان اور آذر بائیجان کا عالمی فورم پر مؤقف یکساں ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مستقبل ہمارا ہے، علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے پر اتفاق کیاہے، تجارت ، معیشت ، زراعت ، دفاع ،توانائی اور مختلف شعبوں پر تعاون پراتفاق ہے۔

صدر آذر بائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور اتحادی ہے، پاکستان ان پہلے ممالک میں شامل ہے جس نے آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا، عالمی فورمز پر دونوں ملک ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں

صدر آذر بائیجان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہئے، مشترکہ فوجی مشقوںاور دفاعی شعبےمیں تعاون پر بات ہوئی ہے، ادویہ سازی کے شعبےمیں مشترکہ منصوبے شروع کرنےپر بات چیت ہوئی ،آرمینیا کو آزاد ملک تسلیم نہ کرنےپر پاکستان کے مشکور ہیں۔