یوں تومادری زبان کے علاوہ دوسرے ممالک کی زبانیں سیکھنا اور فر فر بولنا کسی عام آدمی کے بس کی بات بھی نہیں لیکن اتنی کم عمری میں ایسی مہارت کیلئے ذہانت اور سیکھنے کا شوق ہونا بیحد ضروری ہے۔
روس سے تعلق رکھنے والی 4سالہ بیلا نامی ننھی پری کے پاس ذہانت کے ساتھ ساتھ تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جسکے باعث وہ اب 7 زبانیں باآسانی بولتی نظر آتی ہے۔
روسی رئیلٹی شو میں آنے والی بیلا نے اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی،جرمن،فرنچ،ہسپانوی،چینی اورعربی زبان میں بات چیت کرکے سب کو حیران کردیا۔
بیلا نے یہ زبانیں صرف دو سال کی عمر سے سیکھنی شروع کیں اور اب اسے ان تمام زبانوں پر عبور حاصل ہے۔