LIVE

افغان فوجی قیادت اپنے اہلکاروں کے تحفظ میں ناکام

GEO URDU
October 23, 2016
 


افغان فوجی قیادت اپنےاہل کاروں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی۔ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ نے افغان اہل کاروں کی بڑھتی ہلاکتوں کا ذمے دار افغان فوجی قیادت کو قراردے دیا۔

جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں کو نہ مناسب اسلحہ ملتا ہے نہ کھانے پینے کی اشیاء، لڑائی کے دوران افغان افسر یا تو غائب ہوجاتے ہیں یا انہیں قیادت کرنا ہی نہیں آتی ۔