LIVE

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کیخلاف طاقت کا استعمال نا کرنیکی ہدایت

ویب ڈیسک
May 08, 2024
 

سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا لاہور میں آج صبح سے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں احتجاجی وکلا کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے  آئی جی پنجاب پولیس کو  وکلاء کےخلاف طاقت کےاستعمال سے گریز  کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وکلاء بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سےحل کریں،تاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کے لیے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔ 

خیال رہے  کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا  لاہور میں آج صبح سے ہی احتجاج کر رہے ہیں جس پر  پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے وکلا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی اور درجنوں وکلا کو گرفتار بھی کیا گیا جس کے بعد پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد کے خلاف کل ہڑتال کی کال بھی دے دی۔