LIVE

کشتیاں جلاکر اسلام آباد پہنچيں گے: عمران خان

ویب ڈیسک
October 24, 2016
 

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا نہ پاکستانی قوم جھکے گی، ڈاکوؤں نے اداروں اوروسائل پر قبضہ کیاہواہے،کشتیاں جلاکر اسلام آباد پہنچيں گے اورتب تک رہیں گے جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے۔

وہ مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بد نظمی دیکھنے میں آئی،خود کارکنوں کو عمران خان ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنے خطاب میں دھرنے کو سیاسی میچ قرار دے دیا، حکومت کی ٹیم بنادی، وزيراعظم کے ساتھ آصف زرداری، فضل الرحمان، امیر مقام، اسفند یار سب پر تنقید کی۔