LIVE

حکومت سندھ کراچی کو نظرانداز کررہی ہے، فیصل سبزواری

ویب ڈیسک
October 24, 2016
 

 

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی کو جانتے بوجھتے ہوئے نظرانداز کرتی آرہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے ایم کیو ایم پر الزام برائے الزام کا سلسلہ شروع کیا ہے،حکومت سندھ نے 2 لاکھ 9ہزار بھرتیاں کیںجن میں کراچی کی بھرتیاں 9ہزار بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کا حق مار کے بھرتیاں کی گئیں، کوٹا سسٹم کے نام پر شہری سندھ کی حق تلفی کی جارہی ہے۔