LIVE

دہلی:جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالبعلم کی پراسرار ہلاکت

GEO URDU
October 26, 2016
 

 

دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایک طالبعلم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبعلم نے 3دن سے خود کو ہاسٹل کے کمرے میں بند کررکھا تھا، دیگر طالبعلموں کی اطلاع پر سیکورٹی حکام نے کمرے کا دروازہ توڑ کر اس کی لاش باہر نکالی ، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ خودکشی کا واقعہ نہیں ، یہ طالبعلم ایک سال قبل منی پور سے پی ایچ ڈی کرنے جے این یو آیا تھا۔

اس سے قبل جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا ایک اور طالبعلم پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا تھا،جس کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا ہے۔