LIVE

علیم خان کا شہباز شریف کیخلاف 30 ارب حرجانے کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

ویب ڈیسک
October 26, 2016
 

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 30ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کو اصل پیٹ درد این اے 122 میں پیش آنے والی شرمندگی کا ہے، حکمراں بیانات کی بجائے پاناما لیکس پر حقائق قوم کے سامنے لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف عدالت جائیں نہ جائیں، تحریک انصاف ان کے کرتوت بے نقاب کرتی رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لاہور سے جاری بیان میں نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عدالت جانے کی نہیں عدالت سے فرار کی تاریخ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف الزامات ثابت کریں اورثبوت عدالت میں سامنے لائیں، کیس جیتنے کی صورت میں ملنے والی ہرجانے کی رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کردیں گے۔