LIVE

کراچی:پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک
October 27, 2016
 

کراچی کے علاقےعبداللہ کالج کے پاس پولیس کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

عبداللہ کالج کے پاس پولیس اہلکاروں نے بس ڈرائیور کو روکا ،نہ رکنے پولیس کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

اس دوران علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ بس ڈرائیور کے فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس حکام نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں مبینہ طورپر ملوث چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر پیرآباد تھانے منتقل کردیا، پولیس کا موقف ہےکہ پولیس نے انسداد پولیو مہم کے لیے نفری لےجانے کے لیے بس روکی تھی۔

تاہم بس ڈرائیور نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے 500 روپے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر فائرنگ کردی۔